تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان مشترکہ طور پر انگلینڈ اور انڈیا کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا
منگل 16 جون 2015 12:03
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان مشترکہ طور پر انگلینڈ اور انڈیا کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ۔ رینکنگ میں بھی جنوبی افریقہ 130 پوائنٹ کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلوی ٹیم ہے جس کے 111پوائنٹ ہیں۔تاہم سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں فتح سے پاکستان تیسرے پر آسکتا ہے۔
اسی طرح سری لنکا بھی اِس سیریز میں فتح حاصل کرکے تیسرے نمبر پر آسکتا ہے۔منگل کو جاری ہونے والی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں 97 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان، انگلینڈ اور انڈیا تینوں چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سری لنکا کے 96 پوائنٹس ہیں۔پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیمیں اِس سیریز کے تینوں میچ جیت کر زیادہ سے زیادہ آٹھ پوائنٹ حاصل کرسکتی ہیں جبکہ دو میچوں میں فتح کے ساتھ سیریز جیت کر کوئی بھی ٹیم چار پوائنٹس حاصل کرسکتی ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو 99 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر دھکیل دی جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.