سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریزکا پہلا میچ بدھ سے شروع ہوگا
تازہ ترین : 1
سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریزکا پہلا میچ بدھ ..

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریزکا پہلا میچ بدھ سے شروع ہوگا

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریزکا پہلا میچ بدھ سے گال میں شروع ہوگا شیڈول کے مطابق سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریزکا پہلا میچ 17جون سے گال میں شروع ہوگا، جو صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے شروع ہوگا، دوسرا 25 جون سے کولمبو میں شروع ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جولائی سے پالے کیلی میں شروع ہوگا۔

پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 11جولائی کو دمبولا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، اس کے بعد چار ون ڈے کرکٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، دوسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو 15جولائی کو 2 بجے پالے کیلی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، تیسرا میچ 19جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 22 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور پانچواں اور آخری میچ 26 جولائی کو مہندا راجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم اگست کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں مصباح الحق (کپتان)، اظہر علی (نائب کپتان )، محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، شان مسعود، یونس خان، اسد شفیق ،حارث سہیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد ، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر ، ویاب ریاض ، جنید خان ، عمران خان اور احسان عادل شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/06/2015 - 12:03:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں