گلوکارہ مسکان جے کے گھر بیٹے کی پیدائش ،پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

منگل 16 جون 2015 12:00

گلوکارہ مسکان جے کے گھر بیٹے کی پیدائش ،پورے خاندان میں خوشی کی لہر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) گلوکارہ مسکان جے کے گھر بیٹے کی پیدائش سے پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیل کے مطابق گلوکارہ مسکان جے نے گوجرانوالہ کے مقامی ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا جس کا نام عبدلولی رکھ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسکان جے کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش پر پورا خاندان بے حد خوش ہے ۔بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں مسکان جے کے شوہر نے دوست احباب اور عزیز واقارب میں مٹھائی تقسیم کی ۔ زچہ بچہ دونوں خیریت سے ہیں ۔