اداکارہ نرگس کی رواں ہفتے پاکستان آمد متوقع

منگل 16 جون 2015 12:00

اداکارہ نرگس کی رواں ہفتے پاکستان آمد متوقع

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) فلم و تھیٹر کی نامور اداکارہ نرگس کی رواں ہفتے پاکستان آمد متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق اداکار نرگس شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے رواں ہفتے کینیڈا سے لاہور آئیں گی اور کچھ روز آرام کرنے کے بعد دوبارہ شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کردینگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نرگس پنجابی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے خصوصی طور پر پاکستان آرہی ہیں ۔جبکہ اسٹیج ڈرامہ سے تعلق رکھنے والے حلقوں کا دعویٰ ہے کہ نرگس اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کرینگی اور اس حوالے سے ان کی ایک ڈرامہ پروڈیوسر سے ڈیل بھی ہوچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :