لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد کی ضلعی عدلیہ میں میرٹ کے برعکس نائب قاصدوں کی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر سیشن جج فیصل آباد سے امیدواروں کے حتمی میرٹ لسٹ طلب کر لی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 16 جون 2015 11:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار امداد حسین کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ فیصل آباد کی ضلعی عدلیہ میں نائب قاصدوں کی بھرتیاں میرٹ کے برعکس پر کی گئیں۔میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کو انٹرویو میں نہیں بلایا گیا جس سے ان میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر سیشن جج فیصل آباد کے ریڈر نے پاس ہونے والے امیدواروں کی فہرست پیش کی۔عدالت نے ریڈر کے عدالت میں پیش ہونے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں جواب داخل کرانے کے لئے سپرنٹنڈنٹ کیوں پیش نہیں ہوا،تمہارے یہاں آنے سے عدالتی کا کس قدر متاثر ہوا ہے اسکی ذمہ داری کون لے گا۔عدالت نے کیس کی سماعت سترہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے سیشن جج فیصل آباد سے امیدواروں کے حتمی میرٹ لسٹ طلب کر لی۔