فلم” دنگل“ آئندہ سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی

منگل 16 جون 2015 11:46

فلم” دنگل“ آئندہ سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) بالی ووڈاداکار عامر خان اتنے موٹے ہیں کہ وہ جھک کر اپنے جوتوں کے تسمے خود نہیں باندھ سکتے بلکہ اس کے لیے ان کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان نے اپنی نئی فلم ”دنگل“ جو کہ ایک عالمی شہرت یافتہ بھارتی پہلوان کی زندگی پر بنائی جارہی ہے کے لیے اپنا وزن اتنا زیادہ کرلیا ہے کہ ان کے لیے جھکنا محال ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پانچ فٹ پانچ انچ قد والے عامر خان کو ان دنوں جوتوں کے تسمے باندھے اور جرابیں چڑھانے کے لیے کسی نہ کسی کی مدد کی ضرورت رہنے لگی ہے عامر نے بتایا کہ وہ ان دنوں ریسلنگ اور دیسی کشتی سیکھ رہے ہیں اور آئندہ سال اپنا یہ وزن کم کرکے اسی فلم کے لیے 27 سالہ پہلوان کا روپ دھار لیں گے عامر نے بتایا کہ انھوں نے اپنا وزن 90 کلو کرلیا ہے فلم” دنگل“ آئندہ سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔