Live Updates

اداکار عمران خان ڈیڑھ سال سے پردے سے غائب

منگل 16 جون 2015 11:46

اداکار عمران خان ڈیڑھ سال سے پردے سے غائب

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) اداکار عمران خان تقریباً ڈیڑھ سال سے پردے سے غائب ہیں اور خوش ہیں کہ یہ بریک کا وقت انھوں نے اپنے خاندان کے ساتھ گزارا۔عمران نے بتایا کہ’گذشتہ ڈیڑھ سال میں میں اپنے خاندان کے ساتھ تھا کیونکہ میری بیوی حاملہ تھی اور پھر ہمارے بچے کی پیدائش ہوئی۔ دنیا میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو مجھے اپنے خاندان سے دور رکھے۔

(جاری ہے)

یہ بات عمران نے اپنی آنے والی فلم ”ٹی- بٹی“ کے ٹریلر لانچ کے دوران کہی۔اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ کنگنا راناوت ہے اور توقع ہے کہ یہ فلم ستمبر میں ریلیز ہو گی۔عمران خان فلم ’گوری تیرے پیار میں‘ کی ناکامی کے بعد وہ نظر نہیں آئے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور تھیں۔ویسے کنگنا نے گذشتہ دنوں اپنی اچھی اداکاری کی وجہ سے فلم ناظرین اور ناقدین دونوں سے پزیرائی حاصل کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :