گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
تازہ ترین : 1

گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

گجرانوالہ۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں سزائے موت کے منتظر 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سینٹرل جیلوں میں سزائے موت کے تین مجرموں کو پھانسی دیدی گئی۔ سینٹرل جیل فیصل آباد میں قتل کے مجرموں محمد یوسف اور اللہ دتہ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔ جبکہ مجرم ذوالفقار کی پھانسی موخر کردی گئی سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں سزائے موت کے قیدی اشرف کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ مجرم سعید کی پھانسی موخر کردی گئی۔ جیل حکام کے مطابق پھانسی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/06/2015 - 11:41:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں