جان ابراہم کو فلموں میں واپس آنے کی جلدی نہیں
تازہ ترین : 1
جان ابراہم کو فلموں میں واپس آنے کی جلدی نہیں

جان ابراہم کو فلموں میں واپس آنے کی جلدی نہیں

سال میں کسی اداکار کی پانچ دس فلمیں آنے سے انہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا‘جان ابراہم

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء)بالی و وڈ کے اداکار جان ابراہم کو کیا طویل عرصے سے سرخیوں میں نہ ہونے پر کوئی افسوس ہے؟بینکر پریہ رچال سے شادی کے بعد جان ابراہم جانے کہاں کھو گئے کیونکہ ان کی پچھلی فلم ’مدراس کیفے‘ دو سال پہلے ریلیز ہوئی تھی۔عام طور پر اداکار سرخیوں میں رہنے کے لیے بہت ہتھکنڈے اپناتے ہیں لیکن جان کی رائے مختلف ہے۔

جان ابراہم کے مطابق انھیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔’بھلے ہی میری پچھلی فلم کو ریلیز ہوئے دو سال ہو گئے ہوں، پھر بھی میں خوش ہوں۔ سکرین پر نظر آنے کے لیے کچھ بھی تو نہیں کر سکتا۔انھوں نے کہا کہ سال میں کسی اداکار کی پانچ دس فلمیں آنے سے انہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔جان کہتے ہیں کہ میں لوگوں کے سامنے تبھی آنا چاہتا ہوں، جب میرے پاس بتانے کے لیے کچھ ہو جب فلم ہوگی تو اس کے بارے میں میں ضرور بتاوں گا۔

وقت اشاعت : 16/06/2015 - 11:34:47

اپنی رائے کا اظہار کریں