فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کا پہلا ٹریلر 18 جون کو ریلیز ہوگا

منگل 16 جون 2015 11:34

فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کا پہلا ٹریلر 18 جون کو ریلیز ہوگا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کا پہلا ٹریلر 18 جون کو ریلیز ہوگا جبکہ فلم اس سال عید پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔پاکستانی گلوکار عاطف اسلم پہلی مرتبہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے لیے ان کی فلم 'بجرنگی بھائی جان' میں گانا گائیں گے۔

بھارتی اخبار کے مطابق عاطف اسلم سلمان خان کی آنے والی فلم 'بجرنگی بھائی جان' میں ایک رومانوی گانا گائیں گے جس کا ٹائٹل 'تو چاہیے' رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کی موسیقی پریتم جبکہ کوریوگرافی احمد خان نے دی ہے۔عاطف اسلم کے ہندوستان میں بے شمار پرستار موجود ہیں اور انہوں نے بولی وڈ کے متعدد کامیاب اداکاروں کو اپنی آواز دی ہے البتہ عاطف نے سلمان خان کے لیے پہلی مرتبہ گانا گایا ہے۔فلم کے شریک پروڈٰوسر امر بتولا کا کہنا تھا کہ سلمان نے جب اس گانے کے بارے میں سنا تو انہوں نے عاطف اسلم کو منتخب کیا اور عاطف اسلم کی آواز میں یہ گانا نہایت خوبصورت لگ رہا ہے۔ یہ گانا پرانی دہلی میں شوٹ کیا گیا ہے جس میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور بھی موجود ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :