کراچی،لیاری اور گلشن اقبال سے 3 ملزمان زیرحراست

منگل 16 جون 2015 11:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) کراچی کے علاقے لیاری اور گلشن اقبال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلشن اقبال میں عباس ٹاؤن اور اس سے ملحقہ رہائشی عمارتوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگیٹڈ آٓپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران علاقے کی بجلی بند کردی گئی جبکہ اس دوران 3 ملزمان باقر،جونی اور مارف کو حراست میں لے لیا گیا۔تینوں ملزمان نے اس سے قبل گلشن چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو ہلاک کیا تھا جبکہ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ملزمان کا ساتھی بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :