ڈیرہ بگٹی میں پولیس اسٹیشن میں دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 16 جون 2015 11:25

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) ڈیرہ بگٹی میں پولیس اسٹیشن میں دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس کے مطابق دھماکہ پولیس اسٹیشن کے مال خانے میں دھماکہ ہوا ۔

(جاری ہے)

دھماکے سے مال خانے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈی پی او ڈیرہ بگٹی خالد باقی کے مطابق دھماکہ مال خانے میں رکھے گئے ضبط شدہ بارود کے پھٹنے سے ہوا ہے، معلوم ہو رہا ہے کہ دھماکہ گرمی شدت کی وجہ سے بادوری مواد پھٹا جس کے نتیجے میں دھماکہ ہواہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :