بہاولنگر،اہل علاقہ اور ڈاکووٴں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ڈاکو ہلاک
تازہ ترین : 1

بہاولنگر،اہل علاقہ اور ڈاکووٴں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ڈاکو ہلاک

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) بہاول نگر میں ڈکیتی کے دوران اہل علاقہ اور ڈاکووٴں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس سے سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔محلہ حافظ آباد کیرہائشیوں کے مطابق 4ڈاکو ایک گھرمیں ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے جس پر گھروالوں نے شور مچادیااوراہل محلہ جمع ہوگئے۔جس پرڈاکووٴں نے فرارہونے کی کوشش کی۔ڈاکووٴں اور اہل محلہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس سے ایک ڈاکو ماراگیاجبکہ 3ڈاکو فرارہوگئے۔پولیس نے مزنیوالے ڈاکوکی لاش کوقبضے میں لے لیاہے جبکہ فرارڈاکووٴں کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں ناکہ بندی کردی گئی ۔

وقت اشاعت : 16/06/2015 - 11:18:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں