ٹربیونل کے پاس اختیار نہیں کہ پارٹی کے سینئر ممبران کو بدنام کرے، ٹربیونل دوبارہ ..
تازہ ترین : 1

ٹربیونل کے پاس اختیار نہیں کہ پارٹی کے سینئر ممبران کو بدنام کرے، ٹربیونل دوبارہ تنظیمی فیصلے کے بعد تحلیل کیا جا چکاہے ، سینئر ممبران کی بے دخلی منظور نہیں،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر رد عمل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹربیونل کے پاس اختیار نہیں کہ پارٹی کے سینئر ممبران کو بدنام کرے، ٹربیونل دوبارہ تنظیمی فیصلے کے بعد تحلیل کیا جا چکا، سینئر ممبران کی بے دخلی منظور نہیں۔ پیر کو جسٹس(ر) وجیہ الدین کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹربیونل پر دوبارہ پارٹی انتخابات کے فیصلے کو تسلیم کیا تھا، جس کے بعد اسے تحلیل کر دیا گیا، اب ٹربیونل کے پاس اختیار نہیں کہ پارٹی کے سینئر ممبران کو بدنام کرے اور نہ ہی سینئر ممبران کی بے دخلی قبول کریں گے کیونکہ تحلیل شدہ ٹربیونل پارٹی کے سینئر ممبران کو نکالنے کا مجاز نہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/06/2015 - 00:09:17

اپنی رائے کا اظہار کریں