بھارت پاکستان میں میانمار طرز کی کاروائی کی ہمت نہیں کرسکتا،نریندرمودی دھمکیاں دینے سے باز رہیں،وزیراعظم کو مودی کی تقریب حلف برداری میں نہیں جانا چاہیے تھا،افغانستان میں بھارت کے سفارتخانوں میں ”را“ کے لوگ بیٹھ کر بلوچستان میں بد امنی پھیلا رہے ہیں،پاک بھارت مسئلہ جنگ تک نہیں جانا چاہیے،50 سال گزر گئے بھارت کو دشمنی بھول جانی چاہیے،حسینہ واجد پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دے رہی ہیں، آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

منگل 16 جون 2015 00:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے خبردار کیاہے کہ بھارت پاکستان میں میانمار طرز کی کاروائی کی ہمت نہیں کرسکتا،کسی غلط فہمی میں رہنے کی ضررت نہیں ہم میانمار نہیں ،نریندرمودی دھمکیاں دینے سے باز رہیں،افغانستان میں بھارت کے سفارتخانوں میں ”را“ کے لوگ بیٹھ کر بلوچستان میں بد امنی پھیلا رہے ہیں،پاکستان اور بھارت کا معاملہ جنگ تک نہیں جانا چاہیے،وزیراعظم کو مودی کی تقریب حلف برداری میں نہیں جانا چاہیے تھا،50 سال گزر گئے بھارت کو دشمنی بھول جانی چاہیے،حسینہ واجد پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دے رہی ہیں۔

پیر کو نجی ٹی وی چینل کو دےئے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہاکہ مودی آر ایس ایس کے رکن رہے ہیں،آر ایس ایس کا ایجنڈہ ہندوؤں کا غلبہ کرنے پر مبنی ہے ،اگر آپ سکیولر نہیں ہیں تو کھل کر سامنے آجائیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ ہمارے وزیراعظم کو مودی کی تقریب حلف برداری میں نہیں جانا چاہیے تھا،اگر نوازشریف بلائیں گے تو کیا وہ آئیں گے ؟ نہیں آئیں گئے ۔

انھوں نے کہا کہ واجپائی کے ساتھ ہم امن کے معاملے پر آگے جارہے تھے ۔پچاس سال گزر گئے بھارت کو دشمنی بھول جانی چاہیے،حسینہ واجد پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دے رہی ہیں۔پرویز مشرف نے کہاکہ پاکستان میانمارنہیں نریندرمودی دھمکیاں دینے سے باز رہیں، بھارتی وزیراعظم نے امن مذاکرات کو مشکل بنادیاہے ۔مودی نے بنگلادیش میں 1971 کی جنگ کے متعلق بیان دے کر پاکستان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔

پرویز مشرف نے کہاکہ نریندر مودی کا رویہ جارحیانہ ہے اورپاکستان کو بھی اس قسم کا رویہ اپنانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کے اقتدار سنھبالنے کے بعد ان کے جارحیانہ رویئے کے باعث دنوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہورہے ہیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا پاکستانی قوم کیلئے ان کا پیغام اللہ اکبر کا ہے اور وہ کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔انھوں نے کہاکہ افغانستان میں بھارت کے سفارتخانوں میں ”را“ کے لوگ بیٹھ کر بلوچستان میں بد امنی پھیلا رہے ہیں،میں صدر ہوتا تو فوراً سخت جواب دیتا، بھارت کارگل وار بھول گیا بھارت کے پاس فوجیوں کے تابوت کیلئے لکڑی کم پڑ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اتنی طاقت ہے کہ کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔