چشتیاں، قصورداراں میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا

منگل 16 جون 2015 00:07

چشتیاں، قصورداراں میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل ..

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون۔2015ء) تھانہ بخشن خاں کے علاقہ موضع قصورداراں میں گھریلو جھگڑے کی بناء پر باپ نے فائرنگ کرکے اپنی حقیقی بیٹی کو قتل کردیا ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق موضع قصورداراں کی بستی بیریانوالہ کھوہ کے رہائشی محمود خاں کی بیٹی رفعت نورین کی شادی چار ماہ قبل وسیم نامی لڑکے سے ہوئی تھی جو ناراض ہوکر اپنے میکے آئی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے وقت مقتولہ رفعت نورین کھانا بنانے میں مصروف تھی کہ اُس کے باپ محمود خاں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی ۔ جس نے طیش میں آکر اُسے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ تھانہ بخشن خاں پولیس نے مقتولہ کی نعش کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں پہنچادیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔

متعلقہ عنوان :