سوڈان کے جنگی جرائم کے الزام میں مطلوب صدر جنوبی افریقہ سے بھاگ کھڑے ہوئے
پیر 15 جون 2015 23:07
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) دارفور تنازعے کے دوران جنگی جرائم کے الزام میں مطلوب سوڈان کے صدر عمر البشیر جنوبی افریقہ سے بھاگ کھڑے ہوئے۔عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے اتوار کو ایک عبوری حکم نامے کے تحت سوڈان کے صدر عمر البشیر کو ملک چھوڑنے سے روک دیا تھا۔پریٹوریا کی ہائی کورٹ نے سوڈانی صدر کے خلاف ابھی اس بات کا فیصلہ دینا تھا کہ آیا انھیں دی ہیگ میں جرائم کی عالمی عدالت کے حوالے کرنا چاہیے یا نہیں۔
سوڈان کے صدر افریقن یونین کے ایک اجلاس میں شرکت کرنے جوہانسبرگ آئے تھے۔عمر البشیر دارفور تنازعے کے دوران ہونے والے جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے الزامات میں مطلوب ہیں۔عمر البشیر کے سوڈان پہنچنے کے بعد ایک پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ جرائم کی عالمی عدالت نے جنوبی افریقہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ افریقن یونین کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے ملک میں موجود سوڈان کے صدر کو گرفتار کرے۔
جرائم کی عالمی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ انھیں حراست میں لینے کی ’کوئی کوشش رائیگاں‘ نہیں جانے دینی چاہیے۔اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان میں 2003 سے شروع ہونے والی لڑائی کے بعد اب تک 300,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زیادہ گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔پریٹوریا کی ہائی کورٹ میں اس مقدمے کی سماعت کے موقع پر موجود حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سے جانے والے مسافروں کی فہرست میں سوڈان کے صدر عمر البشیر کا نام شامل نہیں تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.