اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی رمضان کے دوران یمن میں جنگ بندی کی اپیل
پیر 15 جون 2015 23:06
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے رمضان المبارک میں انسانی بنیادوں پر یمن میں جنگ بندی کی اپیلکردی۔عالمی میڈیا کے مطابق بان کی مون نے یمن میں رمضان المبارک کے آغاز سے قبل فوری طور پر دوہفتے کے لیے جنگ بندی پر زوردیا ہے تاکہ جنگ سے متاثرہ یمنیوں کو انسانی امداد بہم پہنچائی جا سکے۔
انھوں نے یہ بات جنیوا میں یمنی فریقوں کے درمیان امن بات چیت کے آغاز کے موقع پر کہی ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ دو روز کے بعد رمضان المبارک کا آغاز ہونے والا ہے اور یہ ہم آہنگی ،امن اور مصالحت کا عرصہ ہونا چاہیے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی نگرانی اور ثالثی میں اتوار کو یمن امن مذاکرات شروع ہونا تھے لیکن عالمی ادارے نے اس میں ایک دن کی تاخیر کی ہے اور یہ آج شروع ہوئے ہیں۔
ریاض میں جلاوطن یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کا وفد ہفتے کے روز جنیوا پہنچا تھا جبکہ حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداﷲ صالح کی جماعت کے دو ، دو ارکان آج کسی وقت جنیوا پہنچنے والے تھے۔واضح رہے کہ امن مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے یمنی صدر منصور ہادی اور باغی جماعتوں کے نمائندگان بھی جنیوا میں موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.