رمضان وفاداری کا مہینہ ہے، روزہ بندوں کو اللہ کا وفادار بناتا ہے،سید محمد اقبال

پیر 15 جون 2015 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)روزے دار کے منہ سے آنے والی بسان اللہ کو مشک کی خوشبو سے زیادہ پسند ہے۔ رمضان وفاداری کا مہینہ ہے۔ روزہ بندوں کو اللہ کا وفادار بناتا ہے۔ روزہ انسان میں تقویٰ پیدا کرتا ہے۔ رمضان اللہ سے جڑجانے کا نام ہے۔ روزہ واحد عبادت ہے جوکہ بندے اور رب کے درمیان ہے۔ قرآن انسانوں کے لئے اللہ نے ہدایت بناکر بھیجا۔

قرآن نیکی اور بدی کے درمیان فرق کرنے والی کتاب ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے سابق امیر سید محمد اقبال نے عوامی کالونی کورنگی میں پروفیسر اورنگزیب مرحوم کی رہائش گاہ پر ”دعوت قرآن مہم“ کے سلسلے میں استقبال رمضان کے پروگرام سے اپنے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے ڈپٹی سیکریٹری نوید اختر اور سیکریٹری زون عبد الوحید خان بھی موجود تھے۔ سید محمد اقبال نے کہا کہ اپنے رب کو بڑا جانو اور بڑا مانو اور رب کی بندگی اختیار کرو اور اللہ ہی کی اطاعت کرو اور رب کی زمین پر رب کے نظام کو عملی طور پر نافذ کرو۔