بھارت اپنی اوقات میں رہے مذموم عزائم خاک میں ملادینگے،حافظ احمدعلی

بھارت کے جارحانہ عزائم کے خلاف پوری پاکستانی قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور سیسہ پلائی ہوئی دیواربن کر اپنے وطن کی حفاظت کریگی

پیر 15 جون 2015 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی نے کہاہے کہ بھارت اپنی اوقات میں رہے اس کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بھارت کے جارحانہ عزائم کے خلاف پوری پاکستانی قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور سیسہ پلائی ہوئی دیواربن کر اپنے وطن کی حفاظت کرے گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گلستان جوہر میں پاکستان کے خلاف بھارتی شرانگیزی پر کئے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر کراچی ڈویژن پیر لیاقت شاہ، مولانامشتاق عباسی، مولاناغلام مصطفی فاروقی، مفتی ظل الرحمٰن، قاری عبدالحئی شیخ، مولانااقبال اﷲ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، مولانایوسف ہزاروی، مولاناعبدالرحمٰن جلالی، قاری سیف الرحمٰن، علامہ آفاق عصری، خواجہ سیف الاسلام ایڈوکیٹ، مولاناخواجہ احمدیارخان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ بھارت کی جانب سے انتہاپسندی کی حدہوگئی ہے، مسلسل پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور بدگوئی سے بھارتی حکمرانوں کے عزائم کھل کرسامنے آچکے ہیں اور اس اعتراف کے بعد تو کوئی گنجائش ہی نہیں رہتی کے پاکستان توڑنے میں بھارت نے بنگلہ دیشی تنظیم کی مددکی جس کا اظہار بھارتی حکمران نے بنگلہ دیش جاکر کیاجس کے اعتراف میں بنگلہ دیشی وزیراعظم نے ان کو ایوارڈ سے نوازا۔انہوں نے کہاکہ بھارت خطے کا چودھری بننے کا خواب دیکھ رہاہے جو کبھی شرمندہء تعبیر نہیں ہوسکتا،پاکستانی قوم بیدارہے اپنی افواج کے شانہ بشانہ بھارت کے ہر وار کا مقابلہ کرے گی اور بھارتی فوجوں کو ناکوں چنے چبواکر چھوڑے گی۔

متعلقہ عنوان :