بیت المال نے بجٹ کا8 فیصد تعلیم اور 72فیصد حصہ صحت کیلئے مختص کردیا،ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید

پیر 15 جون 2015 22:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بیت المال نے بجٹ کاآٹھ فیصد حصہ تعلیم ،جب کہ بہترفیصد حصہ صحت کے لئے مختص کردیا۔

(جاری ہے)

یہ اعلان پیر کے روزایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید نے راجہ مسعود الرحمن کے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعدکیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے صدر جی ایم شاہ سمیت متعدد سینئر وکلاء موجود تھے ،ایم ڈی بیت المال راجہ مسعود الرحمن کاکہناتھاکہ حکومت نے بیت المال کے لئے 4 بلین کا بجٹ مختص کیا ،جس میں سے 72فیصد صحت ،جب کہ آٹھ فیصد تعلیم پرخرچ کیاجائے گا،اس کے علاوہ سویٹ ہومز پورے پاکستان میں بنائے جائیں گے ، پاکستان بیت المال تھیلیسیمیا جیسی مہلک بیماریوں کے علاج سے باخوبی آگاہ ہے ،یہی سوچ کر بجٹ کا ایک بڑا حصہ اس پربھی خرچ کیاجائے گا،ہمارامقصد عوام کی خدمت کرناہے ،بچوں کوسائباں دینااوربیماروں کاعلاج کرناہے ، ہم چاہتے ہیں کہ بیت المال کے ساتھ سب مل کرچلیں تاکہ ملک خوشحال ہو۔

متعلقہ عنوان :