بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ایٹم بم شب برات پر پٹاخے پھوڑنے کیلئے نہیں بنایا ، خواجہ آصف
دوستی کے لئے ملک کے امن اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو بھرپور دفاع کریں گے، اقتصادی راہداری کا اثر پورے خطے پر پڑے گا ضرب عضب کے ذریعے ماضی کا گند صاف کیا جا رہا ہے، کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب
پیر 15 جون 2015 22:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم نے ایٹم بم شب برات پر پٹاخے پھوڑنے کے لئے نہیں بنایا ۔ دوستی کے لئے ملک کے امن اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ ضرب عضب کے ذریعے ماضی کا گند صاف کیا جا رہا ہے ۔اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی تین ریاستوں میں رواں سال انتخابات ہونے والے ہیں اس لئے بھارت پاکستان مخالف کارڈ استعمال کیا جا رہا ہے بھارتی حکمرانوں کے منفی بیانات سے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ہے ۔
بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔ مودی سرکار کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان ایٹمی قوت ہے بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو بھرپور دفاع کریں گے ہم نے ایٹم بم شب برات پر پٹاخے پھوڑنے کے لئے نہیں بنایا انہوں نے کہا کہ یمن جنگ میں حصہ نہ بننا پاکستان کے مفاد میں تھا سعودی عرب کو جب بھی دفاع کی ضرورت پڑی پاکستان سب سے آگے ہو گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.