آرمی چیف ماسکو پہنچ گئے ، شاندار استقبال ،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاکستان کا ..
تازہ ترین : 1

آرمی چیف ماسکو پہنچ گئے ، شاندار استقبال ،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا

جنرل راحیل شریف نے نامعلوم فوجیوں کے مزار پر پھول چڑھائے

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف روس کے تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے نامعلوم فوجیوں کے مزار پر پھول چڑھائے آرمی چیف کا شاندار استقبال ،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں ماسکو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا آرمی چیف نے کریملن کے مقام پر نامعلوم فوجی مزار پر پھول چڑھانے کی تقریب میں شرکت کی اور مزار پر حاضری دے کر پھول چڑھائے اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور روسی آرمی بینڈنے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے کے دوران روس کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 22:31:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں