Live Updates

جسٹس وجیہہ الدین ٹریبونل کے کسی بھی فیصلےپر عملدرآمد ممکن نہیں ہے: ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق

muhammad ali محمد علی پیر 15 جون 2015 22:16

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جسٹس وجیہہ الدین ٹریبونل کے کسی بھی فیصلےپر عملدرآمد ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے جہانگیر ترین اور نادر لغاری کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے پر ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔نعیم الحق کا کہنا ہے کہ چونکہ جسٹس وجیہہ الدین ٹریبونل کو 2 ماہ قبل چئیرمین کی جانب سے تحلیل کردیا گیا تھا لہذا اس کے کسی فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور نہ ٹریبونل کے کسی بھی فیصلےپر عملدرآمد ممکن ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :