پاکستان میانمارنہیں ، بھارتی وزیراعظم دھمکیاں دینے سے باز رہے، مودی نے بنگلادیش میں 1971کی جنگ سے متعلق بیان دے کر پاکستان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی، امن مذاکرات کو مشکل بنادیا ،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر پرویز مشرف کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو
پیر 15 جون 2015 22:15
نئی دہلی/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نے امن مذاکرات کو مشکل بنادیاہے ،پاکستان میانمار نہیں نریندرمودی دھمکیاں دینے سے باز رہیں۔
(جاری ہے)
بھارتی ٹی وی’’ سی این این آئی بی این ‘‘کو دئے گئے انٹریو میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہناتھابھارتی وزیراعظم نے بنگلادیش میں 1971کی جنگ کے متعلق بیان دے کر پاکستان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔
پرویز مشرف نے کہاکہ نریندر مودی کا رویہ جارحیانہ ہے اورپاکستان کو بھی اس قسم کا رویہ اپنانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کے اقتدار سنھبالنے کے بعد ان کے جارحیانہ رویئے کے باعث دنوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہورہے ہیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا پاکستانی قوم کیلئے ان کا پیغام اﷲ اکبر کا ہے اور وہ کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.