سینیٹر سسی پلیجو کا ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو خراج تحسین

پیر 15 جون 2015 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سینیٹ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر سسی پلیجو نے ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کو مزید آگے بڑھایا جائے ۔ میڈیا سینیٹ اراکین کے نکتہ نظر مکمل طور پر عوام کے سامنے نہیں رکھتا ۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بہتر آپریشن تھا جس دل سے یہ آپریشن بڑھایا گیا ہے اسے اور آگے بڑھنا چاہئے انہوں نے کہا کہ میڈیا اراکین سینیٹ کا مکمل نکتہ نظر عوام کو پیش نہیں کرتا صرف چند لائنیں لکھی جاتی ہیں جو درست نہیں ہیں ۔

حکومت وزراء کی لمبی خبر ہوتی ہے جبکہ اپوزیشن ارکان کی بہت مختصر دی جاتی ہے حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ میں سیکرٹری اطلاعات کو خط لکھ دیا ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پیشکش کا بھی کہا گیا ہے کہ ایک چینل ایوان کی کارروائی کیلئے مختص کی جائے پی ٹی وی نیشنل پر کارروائی دکھائی جاتی رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :