ماڈل ایان علی کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں ، اس کے پیچھے بہت بڑا مافیا ہے ،سینیٹر صلاح الدین ترمذی

پیر 15 جون 2015 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر صلاح الدین ترمذی نے کہا ہے کہ ماڈل ایان علی کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں ، اس کے پیچھے بہت بڑا مافیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر صلاح الدین ترمذی نے کہا کہ ماڈل ایان علی کیس کی تفتیش کرنیوالے افسر کو قتل کر دیا گیا اسکے والد پر بھی حملہ ہوا اس معاملے کو سنجیدہ لیا جائے اور اس کی تحقیقات کی جائیں اس کے پیچھے بہت بڑا مافیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :