چیئر مین رضا ربانی نے دو سینئر ارکان پارلیمنٹ کو اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کی درمیانی لائن عبور کر نے پر سختی سے روک دیا

دونوں ارکان مشاہد اﷲ خان اور رحمن ملک اجلاس سے خاموشی سے چلے گئے

پیر 15 جون 2015 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے دو سینئر ارکان پارلیمنٹ کو اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کی درمیانی لائن عبور کر نے پر سختی سے روک دیا جس پر دونوں اراکین اجلاس سے خاموشی سے چلے گئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹ اجلاس کے دور ان چیئر مین سینٹ نے حکومتی رکن مشاہد اﷲ خان کو اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کی درمیانی لائن عبور کر نے پر روکتے ہوئے انہیں سختی سے منع کیا کہ یہ لائن عبور نہ کریں بعد ازاں سینیٹر رحمن ملک کو بھی یہ لائن عبور کر نے پر چیئر مین سینٹ کی جانب سے ’’ڈونٹ کراس دی لائن ‘‘کی ہدایت سخت لہجے میں سننے کو ملی جس کے تھوڑی دیر بعد ہی رحمن ملک ایوان کی کارروائی میں حصہ لئے بغیر خاموشی سے باہر چلے گئے بعد ازاں سینیٹر مشاہد اﷲ خان بھی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ارکان پارلیمنٹ اور پریس گیلری میں دونوں ارکان کی جانب سے ایوان سے چلے جانے پر دلچسپ تبصرے ہوتے رہے اور چیئر مین سینٹ کی جانب سے قواعد پر سختی سے عملدر آمد کا تذکرہ بھی زور وشور سے جاری رہا ۔