کینیا کی فوج نے الشباب گروپ کا ریجنل کمانڈر ہلاک کر دیا

پیر 15 جون 2015 21:53

نیروبی ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) کینیا کی فوج نے الشباب گروپ کا ریجنل کمانڈر ہلاک کر دیا۔ کینیا کی فوج نے کہا کہ ہم نے صومالیہ کے الشباب گروپ کے ریجنل کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والا شخص برطانیہ کا شہری ہو سکتا ہے جس سے جنگجوؤں میں شمولیت اختیا کر لی تھی۔

(جاری ہے)

کینیا کے حکام نے کہا کہ 11 صومالی جنگجو اور 2 کینیا کے فوجی ہلاک ہو گئے جب القاعدہ سے منسلک الشباب کے جنگجوؤں نے شمالی ساحلی علاقے لامو کاؤنٹی میں فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔

الشباب نے ہفتہ کے اختتام پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ میں کینیا کے کئی فوجی ہلاک ہو گئے تاہم انہوں نے حملہ میں الشباب کے جانی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ کینیا کی وزار تدفاع کے ترجمان کرنل ڈیوڈ اویونیو نے پیر کو کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں الشباب کا لقمان عثمان عیسیٰ المشہور شروا، جس نے گزشتہ سال حملوں میں 65 افراد کو ہلاک کیا تھا بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :