وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ترک خاتون اول کے ہار کے معاملے پر سابق ڈی جی نادرا کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 15 جون 2015 21:52

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ترک خاتون اول کا ہار غائب ہونے کے معاملے پر سابق ڈی جی نادرا کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترک خاتون اول کا ہار غائب ہونے کے معاملے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے اس معاملے میں سابق ڈی جی نادرا اور چیف فنانشل آفیسر کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ ترک خاتون اول کا ہار یوسف رضا گیلانی کے پاس ہے۔ اس سلسلے میں سابق ڈی جی نادرا اور اس وقت کے چیف فنانشل آفیسر سے پوچھا جائے گا کہ انہوں نے کس قانون کے تحت ترک خاتون اول کا ہار خریدا۔