پیرس ایئر شو شروع ہو گیا، ایک ہفتہ تک جاری رہے گا

پیر 15 جون 2015 21:51

پیرس ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) معروف زمانہ ایئر شو پیرس میں شروع ہو گیا۔ پیر کو یہاں شروع ہونے والے ایئر شو میں روایتی ایئر بس اور بوئنگ کی فروخت کے علاوہ سبزے کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے ایئر شو میں توقع ہے کہ 47 ممالک سے 2,260 نمائش کنندگان اور 315,000 شائقین نمائش میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

نمائش میں یورپین کمپی ایئر بس کی جانب سے پروٹو ٹائپ آل الیکٹرک طیارہ ای۔فین شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہری ہیلی کاپٹر ایچ۔160 بھی شامل کیا گیا۔ ایئر شو میں ایندھن کے استعما لمیں 15 فیصد کمی والی ایئر بس اے۔320 نیو نے اپنی پیداوار سے زائد آرڈر حاصل کئے۔ طیارہ سازی صنعت کے حکام، حکومت، وزارتوں اور ماحولیات کے ماہرین جمعرات کو ملاقات میں آب و ہوا پر فضائی سفر کے اثرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔