بجٹ 2015-16 میں محکمہ تعلیم کے لیے 32ارب روپے،صحت کے لیے 15ارب روپے،پولیس کے لیے 13ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کی”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء“سے گفتگو

پیر 15 جون 2015 21:45

کوئٹہ ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سندھ ،پنجاب اور خیبر پشتونخوا اسمبلی کے بعد 18جون جمعرات صوبائی مشیر خزانہ میر خالد لانگو بلوچستان کے مالی سال 2015-16کے بجٹ پیش کرینگے۔ذرائع کے مطابق مالی سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ رقم محکمہ تعلیم کے لیے رکھی گئی ہے محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2015-16کے بجٹ میں محکمہ تعلیم کے لیے 32ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ گزشتہ برس محکمہ تعلیم کے لیے 26ارب روپے مختص کیے گئے تھے اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں 6ارب روپے زیادہ مختص کئے ہیں اسی طرح مالی سال کے بجٹ میں دوسرے نمبر پر محکمہ صحت کے لیے 15ارب روپے بجٹ میں مختص کیے ہیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک ارب روپے زیادہ رقم رکھی ہے اسی طرح مالی سال 2015-16کے بجٹ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے 13ارب روپے مختص کئے گئے ہیں محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

15 جون۔2015ء“کو بتایا کہ سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر صالح محمد ناصر کی سفارش پر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی اینڈڈی)نے سیکرٹریٹ کے آفیسروں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کی مد میں 50کروڑ روپے مختص کئے ہیں جن سے سیکرٹریٹ آفیسروں کے لیے زمین خرید ی جائیگی جبکہ محکمہ تعلیم میں صوبے بھر کے تمام ہائی سکولوں کے ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹرز کو (ڈی ڈی او )پاور دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے سکولوں کو بہتر انداز میں چلا سکے۔

متعلقہ عنوان :