تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل نے جہانگیر ترین اور نادر لغاری کو پارٹی سے نکالنے ..
تازہ ترین : 1
تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل نے جہانگیر ترین اور نادر لغاری کو پارٹی ..

تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل نے جہانگیر ترین اور نادر لغاری کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل نے جہانگیر ترین اور نادر لغاری کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس وجیہہ الدین کی سربراہی میں تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل نے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین اور سابق صدر تحریک انصاف سندھ نادر لغاری کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

دونوں رہنماوَں کو پارٹی الیکشن میں فراڈ کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔ ٹریبونل نے دونوں رہنماوَں کو دوبارہ پارٹی میں نہ لینے کا بھی حکم جاری کیا ہے جبکہ وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اور سابق صدر تحریک انصاف لاہور علیم خان کی بنیادی رکنیت بھی معطل کرتے ہوئے انہیں دوبارہ کسی عہدے کی ذمہ داری نہ دینے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ ٹریبونل نے عارف علوی، سیف اللہ خان نیازی اور قاسم سوری کو 29 جون کو ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 21:41:19

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں