پشاورمیں ضروری اورناگزیرمرمت کے باعث (پرسوں) بجلی بند رہے گی
تازہ ترین : 1

پشاورمیں ضروری اورناگزیرمرمت کے باعث (پرسوں) بجلی بند رہے گی

پشاور۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء )ضروری اورناگزیرمرمت کی وجہ سے 132 کے وی سخی چشمہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 17 جون صبح 7 بجے سے صبح 11 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی بشیرآباد 2 فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔ 132 کے وی پشاورسٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی16 جون صبح 7بجے سے صبح 11 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی پھندوروڈ 1، رنگ روڈ، چوک یادگار، قصہ خوانی، ڈبگری، رشید گڑھی، کاکشال، بیری باغ اور وزیرباغ فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔

132 کے وی ڈی آئی خان گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی16 اور 17 جون صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی ریڈیو پاکستان، ٹی ٹی مل، قیوم نگر فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے ۔ 132 کے وی صوابی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 16 اور 18 جون صبح 7 بجے سے دوپہر 12بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی اولڈ مرغز,جلسئی,پنج پیر,مرغز رورل,بی ایم سی ہسپتال,ٹاؤن 1 ٹاؤن ٹو فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔ 132 کے وی سوات گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی16 جون صبح 10بجے سے دوپہر ایک بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی کبل ٹو,مینگورہ ٹو,ملم جبہ,برہ کوٹ ٹو فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 21:41:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں