پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات
تازہ ترین : 1

پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات

کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر دیا‘ عارف یوسف

پشاور۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء )پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔ عارف یوسف وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پوراکر دیا جبکہ کرپشن سے پاک شفاف نظام کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے سے متعلق پالیسیوں کی بدولت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں روزبروزاضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ آزاد منتخب نمائندے بھی جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

وہ پشاور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ‘ عارف یوسف نے امید ظاہر کی کہ نئے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت سے بہتر اندازمیں لوگوں کی خدمت اور عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ عوامی ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں کرپشن سے پاک،شفاف طریقہ کارکو یقینی بنایاجائے گا تاکہ عوام حقیقی طور پر مثبت تبدیلی کے ثمرات سے استفادہ کر سکیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 21:39:19

اپنی رائے کا اظہار کریں