این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کل تک ملتوی
تازہ ترین : 1

این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کل تک ملتوی

لاہور ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)الیکشن ٹربیونل نے لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے کی۔ سماعت کے دوران ٹربیونل نے قرار دیا کہ کیس کی اہمیت کے حوالہ سے ریکارڈ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ سپلیمنٹری رپورٹ کا فیصلہ این اے 122کے حتمی فیصلہ کے ساتھ ہی جاری کیا جائے گا۔ ٹربیونل نے کیس کے حوالے سے فریقین کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 17جون تک ملتوی کر دی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 21:39:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں