پابندی کا شکار این جی اوسیو دی چلڈرن کے زیادہ تر دفاتر دہشت گردی کے شکار علاقوں ..
تازہ ترین : 1
پابندی کا شکار این جی اوسیو دی چلڈرن کے زیادہ تر دفاتر دہشت گردی کے ..

پابندی کا شکار این جی اوسیو دی چلڈرن کے زیادہ تر دفاتر دہشت گردی کے شکار علاقوں میں ہونے کا انکشاف

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) پابندی کا شکار این جی او سیو دی چلڈرن کے زیادہ تر دفاتر دہشت گردی کے شکار علاقوں میں ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر سیو دی چلڈرن این جی او کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ اعتزاز احسن کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پابندی کا شکار این جی اوسیو دی چلڈرن کے حیران کن طور پر زیادہ تر دفاتر دہشت گردی کے سب سے زیادہ شکار علاقوں میں واقع ہیں۔

اعتزاز احسن کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیو دی چلڈرن کے حوالے سے سنسنی خیز حقائق کے سامنے آںے کے باوجود ان کیلئے انتہائی حیران کن ہے کہ حکومت نے امریکی این جی او کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت کیسے دے دی ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ وزیر داخلہ نے پابندی واپس لینے کا فیصلہ کسی کے دباوَ میں کیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/06/2015 - 21:22:04

قارئین کی رائے :

  • Sardar Awais Haider Says : 16/06/2015 - 04:56:38

    sirf Aitzaz Ahsan sahib ko shak hy k 'kissi k dabao mai aay hain wazeer e dakhla....baqi poora Pakistan jaanta hy k amreekio k dabao mai wazeer e dakhla aa gy hain.....mai Pakistan Army aur ISI ka shukar guzaar hoon k In k Kaam ki badolat hum sukoon sy rahty hain.... warna hmary wazeer to mulk bech k bhag jaain.... Pak Army Zindabad Pakistan Paaindabad...

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں