وفاقی بجٹ نے قوم کو مایوس کر دیا بڑ ے بڑے نعرے لگانے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 15 جون 2015 21:16

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وفاقی بجٹ نے قوم کو مایوس کر دیا بڑ ے بڑے نعرے لگانے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری شکیل احمد برسہ نے کیا انہوں نے کہا کہ عوام نے بجٹ سے بہت امیدیں رکھی تھیں لیکن حکومت نے ان کی امیدیں پر پانی پھیردیا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے عوام نے بجٹ اور حکومت کو مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ رہی سہی کسر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :