آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش،پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا

جنرل راحیل شریف نے نا معلوم سپاہی کی یادگار پر پھول چڑھائے

پیر 15 جون 2015 21:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے، آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں، جہاں پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور روسی فوج کے بینڈ نے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ماسکو میں نا معلوم سپاہی کی یادگار پر پھول چڑھائے، آرمی چیف اپنے دورے میں روسی عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔