کھیلوں کے میدان میں اب شہزادوں کا اضافہ ہونے لگا

شہزادہ ولیم اور ہیری نے پولو کا نمائشی میچ کھیلا

پیر 15 جون 2015 21:02

کھیلوں کے میدان میں اب شہزادوں کا اضافہ ہونے لگا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) انگلینڈ کا Cirencester Golf Park شاہی خاندان سے سج گیا۔ شہزادہ ولیم اور ہیری نے پولو کا نمائشی میچ کھیلا۔ زبردست مہارتیں دکھائیں یعنی خوب شارٹس لگائیں۔ شہزادہ ہیری تو اتنے جوشیلے ہوئے کہ اپنے گھوڑے پونی سے زمین پر آن گرے لیکن چوٹ سے بچ گئے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے اسی پارک کے اردگرد شاہی خوانوادے کے چشم و چراغ نظر آئے۔ شہزاد چارلس نے اپنی جوانی کی یادوں کو تازہ کیا اور تو اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 23 ماہ کے نونہال جورج کو پولو ہی کی تربیت دیتی نظر آئیں۔ شہزادے شہزادیوں سے بھرے اس پولو پارک میں پولو کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو نیا چیلنج مل گیا کہ شاہی خاندان کے سپوت میدان میں آنے کی تیاریاں ابھی سے کر رہے ہیں۔ `

متعلقہ عنوان :