مشترکہ اجلاس بلانے کی دو تحاریک سینٹ میں منظور ، سفارشات ارسال کر دیں

پیر 15 جون 2015 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) مشترکہ اجلاس بلانے کی دو تحاریک سینٹ نے منظور کرتے ہوئے سفارشات ارسال کر دیں ۔ سینیٹر سعید غنی نے تحریک پیش کی کہ سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں مزید ترمیم کا بل 2014 ، سینٹ کی منظور کردہ اور قومی اسمبلی کو ارسال کیا مگر 190 دن گزر جائیں تو مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر غوث محمد خان نے تحریک پیش کی کہ امیگریشن آرڈیننس 1979 میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں زیر التوا ہے جس پر مشترکہ اجلاس لا کر اس پر غور کیا جائے جس پر سینٹ نے اتفاق رائے سے تحریک منظور کرتے ہوئے سفارشات متعلقہ فورم پر بجھوا دیں