عالمی این جی اوز کے قوانین کا جائزہ ،وزیر اعظم نے طارق فاطمی کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دید ی

کمیٹی کو 7 روز کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

پیر 15 جون 2015 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے قوانین کا جائزہ لینے کے لئے معاون خصوصی طارق فاطمی کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی میں بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے قواعد و ضوابط کا جائزہ لے گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے انٹرنیشنل این جی اوز کی سرگرمیوں اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے قواعد و ضوابط کا جائزہ لے کر جلد رپورٹ پیش کریں ۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے کمیٹی کو 7 روز کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے کمیٹی خصوصی کمیٹی کا سربراہ وزیر اظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو مقرر کیا گیا ہے