پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام انسدادِڈینگی واک کا انعقاد

پیر 15 جون 2015 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) حکومت ِ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈینگی ڈے کے سلسلے میں گزشتہ روز انڈر گریجوئیٹ سٹڈیز سنٹر سے ادار تعلیم و تحقیق تک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان ملک، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر،ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ شاہد محمود گل،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، چیئرمین ڈینگی ریسرچ گروپ ڈاکٹر محمد سعید اختر، صدر اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن ڈاکٹر حسن مبین عالم، سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین،اقامتی آفیسر دوم ملک محمد ظہیرکے علاوہ سینئر فیکلٹی ممبران ، طلباء طالبات اور ملازمین نے شرکت کریں گے۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر احسان ملک نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے حکومتِ پنجاب کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ واک کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور ڈینگی مچھر سے متعلق آگاہی پمفلٹس یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ ، ملازمین اور اساتذہ میں تقسیم کئے۔`

متعلقہ عنوان :