وزیراعلیٰ پنجاب سے جمہوریہ بیلاروس کے سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

پیر 15 جون 2015 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں جمہوریہ بیلاروس(Republic of Bela Rus) کے سفیر اندرے ارمولووچ(Mr.Andrei Ermolovich) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعلقات بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربیلاروس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات میں اضافے کی ضرورت ہے۔

دونوں ملکوں کے مابین تجارت ، اقتصادی اور مختلف شعبوں میں تعاون کی گنجائش موجود ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے مابین تجارتی وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب میں زراعت، معدنیات، لائیوسٹاک ،صنعت اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور دونوں ملکوں کو تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔ بیلاروس کے سفیر نے پاکستان میٹرو بس کے منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد دی اور فلاح عامہ کے منصوبوں اور صوبے کی ترقی کے حوالے سے حکومت پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ تجارت اورمعاشی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :