این جی اوز سے متعلق کیا گیا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری ..
تازہ ترین : 1
این جی اوز سے متعلق کیا گیا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ ..

این جی اوز سے متعلق کیا گیا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ این جی اوز سے متعلق کیا گیا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر ملکی این جی اوز سے متعلق کیا گیا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ این جی اوز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ اکنامک افیئر ڈویژن کرتا ہے۔تمام این جی اوز کو ریگولائز کرکے کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 20:35:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں