سپیکرقومی اسمبلی کی آپریشن ضرب عضب کاایک سال کامیابی سے مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد

ہماری بہادر فوج نے دشمنوں سے90 فیصد علاقہ کلیئرکروالیا ہے،سردارایازصادق

پیر 15 جون 2015 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے آپریشن ضرب عضب کاایک سال کامیابی سے مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہماری بہادر فوج نے دشمنوں سے90 فیصد علاقہ کلیئرکروالیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیرکو قومی اسمبلی میں سپیکرنے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پربحث سے قبل بیان دیتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے اس سال ہماری بہادر فوج نے دہشتگردوں کو شکست دی ہے اور90فیصد دشمنوں سے کلیئر کروالیا ہے اس پرپاک فوج کو پوری قومو مبارکباد پیش کرتی ہے سپیکر نے کہاکہ اس آپریشن کے دوران قوم کے300 سے زائد سپوتوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے پوری قوم ان شہدااء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک وقوم کیلئے جام شہادت نوش کیا اس موقع پر ایوان میں شہداء کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور وزیرمملکت شیخ آفتاب احمد نے دعاکروائی۔

متعلقہ عنوان :