وزیراعظم نواز شریف نے بین الاقوامی این جی اوز سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ٗجلد رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت

پیر 15 جون 2015 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے بین الاقوامی این جی اوز سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی، عالمی این جی اوز سے پیدا شکایات اور قواعد وضوابط سے متعلق کمیٹی تجاویز دیگی وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان میں کام کرنے والی عالمی این جی اوز سے متعلق امور کا جائزہ کمیٹی قائم کردی ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کمیٹی کے سربراہ ہونگے ذرائع کے مطابق کمیٹی عالمی این جی اوز سے پیدا شکایات اور قواعد وضوابط سے متعلق تجاویز دیگی کمیٹی وزارت داخلہ، خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام سے بھی تفصیلات لے گی ٗکمیٹی این جی اوز سے متعلق قوانین اور ان کی حدود کا جائزہ لے گی جس کے بعد رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی تاہم وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ رپورٹ فوری پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :