ڈی جی رینجر کراچی کے انکشافات و بیان کی مکمل تحقیقات ہو نی چاہئے،عبدالرحمن عزیز

’را‘ اپنے پرانے ایجنٹوں کے ذریعے کراچی میں عدم استحکام چاہتی ہے، محب وطن قوتیں رینجرز کا ساتھ دیکر عزائم ناکام بنائیں، رہنماء جے یو آئی پنجاب

پیر 15 جون 2015 20:24

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما عبدالرحمن عزیز نے کہا ہے کہ ڈی جی رینجر کراچی کے انکشافات و بیان کی مکمل تحقیقات ہو نی چا ہیئے اس بیان سے صرف نظر نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجر کے بیان کی روشنی میں قانون نا فظ کر نے والے ادارے کراچی میں اگر مزید بھرپور اپریشن جا ری رکھیں اور سندھ کی صوبائی حکومت نیک نیتی کے ساتھ قانون نافظ کر نے والے اداروں کا ساتھ دیں تو کراچی کے بھتا خوروں ، ٹارگٹ کِلنگ ،زمینوں پر قبضے کے جرائم بہت حد تک کم ہو جا ئیں گے اور ان جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کر نے والی بڑی لسانی جماعت کی قیادت کاقبلہ درست ہو جا ئے گا۔

رینجر نے کراچی میں قیام امن کے حوالہ سے پیش رفت میں قابل تحسین کردار ادا کیا ہے اس وقت ،، را،، کراچی میں اپنے پرانے ایجنٹوں کے ذریعے کراچی میں عدم استحکام چاہتی ہے۔ محبِ وطن سیاسی قوتیں متحد ہو کر رینجر کا ساتھ دیں اور،،را،، کے عزائم ناکام بنائیں ۔ ایک لسانی جماعت کی قیادت کی طرف سے قانون نافظ کر نے والے اداروں کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن اور نائن زیرو سے پکڑے جا نے والے ملزموں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :