امن اسی قوم کو نصیب ہوتاہے جو جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار رہے ‘ثروت اعجاز قادری

بھارت کے پاکستان مخالف بیانات سے پاکستانی عوام میں گہری تشویش پائی جار ہی ہے ‘سر براہ پاکستان سنی تحریک

پیر 15 جون 2015 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امن اسی قوم کو نصیب ہوتاہے جو جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار رہے ،بھارت کے عزائم کو خاک میں ملیامیٹ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ،بھارت کے پاکستان مخالف بیانات سے پاکستانی عوام میں گہری تشویش پائی جار ہی ہے ،اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف خود ساختہ پروپیگنڈہ بند نہیں کیا تو پاکستانی عوام بھارت کے ہر مکروہ فعل کا پردہ چاک کرنا شروع کردینگے ،پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ نکالنا جانتے ہیں ،ضرب عضب آپریشن نے دہشتگردوں کو پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے ،ضرب عضب آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسر اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،دہشتگردوں کو مالی معاونت کرنے والے بھی دہشتگردی کی سرپرستی کے زمرے میں آتے ہیں ،کراچی کے پائیدار امن کیلئے رینجرز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ،ٹارگٹ کلرز ،دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو مالی سپورٹ کرنے والوں کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے ،230ارب کے ڈی جی رینجرز کے انکشافات پر غور اور کاروائی کی ضرورت ہے ،پاکستان کے مفادات کے تحفظ کیلئے پوری قوم حکومت اور فوج کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور صوبائی آفس داتا دربار میں اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں کشمیر پاکستان کہ شہہ رگ ہے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرئے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہ اور پڑسی ممالک سے دوستی چاہتا ہے۔کسی نے پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی تو پاک فوج اور ملک کے عوام جارحیت کرنے والوں کا منہ توڑ جواب دینگے۔پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین باصلاحیت فوج ہے جو اپنے فرائض جرأت وبہادری سے ادا کررہی ہے ،بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں فوج نے آواز دی تو ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :