خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ 3حصوں میں تقسیم ، اگلے مالی سال کیلئے کل بجٹ کا 53فیصد مختص

پیر 15 جون 2015 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کی طرح اگلے مالی سال کیلئے بجٹ کو 3حصوں میں تقسیم کردیاہے ۔ فلاحی ، ترقیاتی اورانتظامی ۔ اگلے مالی سال کیلئے کل بجٹ کا 53فیصد مختص کیاگیاہے۔ جو کہ 18فیصد اضافے کے ساتھ 259ارب 16کروڑ 96لاکھ روپے ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح انتظامی بجٹ میں 19فیصد اضافہ کیاگیاہے انتظامی بجٹ 53ارب 83کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ جو کل بجٹ گیارہ فیصد ہے اور سال رواں کے مقابلے میں 19فیصد کم ہے۔ اسی طرح ترقیاتی بجٹ میں 25فیصد اضافہ کیاگیاہے اگلے مالی سال کیلئے 174ارب 88کروڑ 40لاکھ روپے جوکہ کل بجٹ کا 36فیصد ہے ترقیاتی کاموں کیلئے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :